اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک معروف صحافی نے کہا ہےکہ مشرق وسطی میں امریکہ کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے ہی داعش جیسا دہشتگرد گروہ وجود میں آيا ہے۔ ايلن رولینڈ نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو وجود میں لانے کا ذمہ امریکہ ہے کیونکہ عراق میں اسکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی داعش جیسا تکفیری دہشتگرد گروہ وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امر واقعہ یہ ہےکہ جارج بش کے زمانے میں عراق پر امریکی حملہ نہایت غلط تھا اور یہ حملہ گيارہ ستمبرکے رازوں کو چھپانے کے لئے کیا گيا تھا۔ ایلن رولینڈ نے کہاکہ امریکہ نے گيارہ سمتبر کے بعد کے حالات سے بچنے کے لئے عراق و افغانستان پر حملے کئے تھے اور آج بھی امریکی امپریالیزم عراق و شام و افغانستان میں اپنی پالیسیاں مسلط کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کی حکومت سرنگون کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب ترکی بھی داعش کے خلاف ہوتا نظر آرہا ہے جبکہ انقرہ داعش کے بنیادی حامیوں میں شمار ہوتا ہے، البتہ ترکی نے اس سلسلے میں ہمیشہ متضاد بیانات دئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169